Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Baaqala dekhnay ki tabeer
خواب میں باقلا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں باقلا کا دیکھنا وقت پر ہویا بے وقت ہو،پکا ہوا کھائے یا کچا کھائے ، غم کی دلیل ہے اور تر و خشک میں تاویل کا حکم برابر ہے اوراگر دیکھے کہ باقلا کھایا نہیں ہے تو غم واندوہ تھوڑاہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کسی نے باقلا دیا ہے اور کھایا نہیں ہے دلیل ہے کہ غمناک ہوگا اور ممکن ہے کہ وہ آدمی جھگڑا بھی کرے ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ باقلا اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے یا گھر سے باہر ڈالا ہے اوار اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان نہ ہوگا خاص کر جب باقلا کو اس کے موسم میں دیکھاہو۔