Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Baacha dekhnay ki tabeer
خواب میں بچہ (کودک) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بچپن (بچہ) غم و اندوہ ہے اور دیکھے کہ بچہ بن گیا ہے اور معلم کے آگے کتاب پڑھ رہا ہے دلیل ہے کہ غم و اندوہ میں گرفتار ہو گا کیونکہ بچہ فساد سے صلاح چاہتا ہے اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے اگر اپنے آپ کو بچہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کا کام ضعیف ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کے آگے بھنا ہوا بچہ رکھا ہے اور اس نے کھا یا ہے دلیل ہے کہ وہ بہت خیر پائے گا اور وہ بچہ بڑا مرتبہ پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو بصورت لڑکا تاویل میں فرشتہ ہے اور بدصورت لڑکا منفعت ہے اور اگر مرد دیکھے کہ شیر خوار ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مقصود سے رکے گا اور مرد دیکھے کہ کسی بچہ کو دودھ دیتا ہے دلیل ہے کہ جننے کے وقت سلامت رہے گا۔