Khwab mein Azan dena dekhnay ki tabeer
خواب میں آذان دینا (بانگ نماز) دیکھنے کی تعبیر
بانگ نماز یعنی آذان ۔ حضرت محمدبن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بندہ مصلح مومن پارسا خواب میں دیکھے کہ کسی معروف جگہ سے آذان کی آواز سنتا ہے یا خود نماز کے لیے آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بیت اللہ شریف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْکَ رِجَالًا
”اور لوگوں میں حج کااعلان کرو تمہاری طرف پاپیادہ آئیں گے۔ ‘‘
اور اگر غیر معروف جگہ پر آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکروہ اور ناپسند بات پہنچے گی ،اور اگر یہ بات کوئی فاسق دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چوری میں گرفتاری کریں گے۔
اور اگر دیکھے کہ نماز کے لیے آذان کسی مسجد یا مینار سے دیتاہے تو دلیل ہے کہ لوگوںکوخدا تعالیٰ کی طرف بلائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بستر پر سویا ہوا آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیار و محبت رکھتاہے۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس اور درویش ہوا اور بیان کرتے ہیں کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنے کوچہ میں آذان دیتاہے تواس امر کی دلیل ہے کہ وہ جاسوسی کرے گا، اور اگر دیکھے کہ کنوئیں یا سردابہ میں آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زندیق یا منافق ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی رحلت کرے گا اور اگر آذان میں کلمات کے اندر زیادتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم اور ظلم کرے گا۔
اور اگردیکھے کہ کوئی بچہ آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھوٹ بولیں گے اور اگر دیکھے کہ آذان حمام میں دیتاہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بدحالی کی دلیل ہے اوراگر دیکھے کہ آذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تاویل بد ہے ، اور اگر دیکھے کہ کوئی مجوسی قید خانہ میں بانگ نماز دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہائی پائے گا، اور اگر دیکھے کہ آذان لہو وبازی میں دیتاہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گاااور اس کو خدا تعالیٰ اپنی طرف بلائیں گے۔
اور اگر دیکھے کہ مینار پر آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور حکومت پائے گا،اور اگر دیکھے کہ گھر کے گوشے میں آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیانت کرے گا، اور اگر دیکھے کہ سردانہ میں آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گا اور اس میں رنج و بلا اٹھائے گا اور دیر تک رہے گا،اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر آذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گرفتار ہوگا اور اس کے ساتھ خیانت ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ کسی چیز یا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا کھڑے ہوئے اور ہنسی کھیل سے آذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ دیوانہ ہوگا، اور اور دوسرے کی آذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور طاعت کے کام میں سست ہوگا اور کوئی اس کو خدا تعالیٰ کی طرف بلائے گا،اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کاموں میں توفیق پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آذان بارہ وجہ پر ہے۔
- حج
- سخن
- حکومت
- بزرگی
- ریاست
- سفر
- موت
- افلاس
- خیانت
- جاسوسی
- نفاق اور بے دینی
- ہاتھ کٹنا