Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Awaz Sunna dekhnay ki tabeer
خواب میں آواز سننا دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد کی آواز خواب میں بلند ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بزرگی پائے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہوگئی تھی تو یہ اس کے بلند ی قدر کی دلیل ہے کہ اس کانام اور آواز بلند ہوگی ،اور اگر دیکھے کہ اس کی آواز کمزور ہوگئی تھی تو دلیل ہے کہ اس کانام اور آواز ضعیف ہوگی۔ چنانچہ کوئی اس کو یاد نہ کرے گا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آواز کی بلند ی مردوں کے لیے بزرگی اور بلندیٔ نام کی دلیل ہے اور عورتوں کے لیے خواب میں آواز بلند کادیکھنا برا ہے۔