Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Ater dekhnay ki tabeer

خواب میں عطر دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس خوشبو ہے اور اس کو اس کاعلم ہے اور خود عالم شخص ہے دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور اگر صاحب خواب مالدار ہے دلیل ہے کہ اس کے مال سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عطر ہے دلیل ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور آفرین کہیں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عطرکا دیکھنا نو وجہ پر ہے۔

  1. نیک تعریف
  2. نیک بات
  3. علم نافع
  4. نیک طبیعت
  5. مجلس علم
  6. مر دسخی
  7. عقلمندشخص
  8. پاک دین
  9. اچھی خبر

Related Articles

Back to top button