Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aslah dekhnay ki tabeer

خواب میں اصلع (داغ سر) دیکھنے کی تعبیر

اصلح فارسی زبان میں سر کے داغ کو کہتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سرکے داغوں والا خواب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اُگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا مال حاصل ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ، لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سرپر داغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت و آرائش میں نقصان پڑے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سرپر داغ دیکھنا سوداگر کے لیے فائدہ مند ہے اور پیشہ کار کے لیے کسب اور صناعت ہے اور بادشاہ کے لیے فکر ہے اور عورت کے لیے زینت کے نقصان کاباعث ہے۔

Daghoon wala khwab dekhnay ki tabeer.

Sir pay dagh ho jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button