Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Arsh dekhnay ki tabeer
خواب میں عرش (تخت) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ عرش خواب میں امیر بزرگ یا مانگا ہوا مال ہے اگر دیکھے کہ عرش آراستہ سے دلیل ہے کہ اس کی کسی بڑے آدمی سے صحبت ہوگی اور عزت اور نصرت پائے گا۔
اور اگر عرش کو حقیر دیکھے دلیل ہے کہ لوگوں کے آگے دلیل ہوگا اور اگر اپنے آپ کو عرش پر بیٹھاہوا دیکھے دلیل ہے کہ وہ کس بڑے آدمی سے ملے گا اور اس سے عزت اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ عرش کے نیچے آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عرش کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔
- کسی بزرگ کی صحبت
- بلندی
- مرتبہ
- عزت
- بزرگواری