Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aqal Ko dekhnay ki tabeer

خواب میں عقل کو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت میں دیکھے اور کہے کی میں تیری عقل ہوں اور یہ بھی جانے کہ اس کی عقل ہے اگر خواب دیکھنے والا اس بات کااہل ہے دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ کے لڑکے سے صحبت ہوگی اور اس سے خیر دیکھے گا اور شہزاد ہ اس کو پسند کرے گا اور مہربانی کی نظرسے اسے دیکھے گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی اپنی عقل کو آدمی کی صورت پر دیکھے دلیل ہے کہ نصیب اس کی طرف رخ کرے گا اور عزت اور مرتبہ اور دولت پائے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عقل بخت اور دولت ہے اور اگر اپنی عقل کو آدمی کی صورت دیکھے اور کہے کہ میں تیری عقل ہوں دلیل ہے کہ بخت اور دولت اس کے تابع ہوگی۔

حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عقل اور روح ماں باپ ہیںخواہ غائب ہیں خواہ زندہ ہیں ۔ دلیل ہے کہ ان کا دیدار پھر کرے گا اور اگر مرے ہوئے ہیںدلیل ہے کہ دعااور صدقے اس کی طرف سے ان کو پہنچیں گے۔

حدیث شریف میںادارہ ہے کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اوراس نے عرض کیاکہ میں نے خواب میں دیکھاہے کہ میرا مال اور جان مجھ سے جدا ہوگئے ہیں اور دونوں آدمی کی صورت پر ہیں اور میرے گھر میں آئے ہیں اور ہم تینوں بیٹھ گئے ہیں اور شربت نوشی میں مشغول ہوگئے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاویل میں فرمایاہے کہ عقل اس جہان کی قسمت ہے اور روح اس جہان کی قسمت ہے تیرا کام بامراد ہوگا۔

اور اگر دیکھے کہ عقل اور جان لڑائی اور شور کرتے ہیں دلیل ہے کہ صاحب خواب ملک کے بادشاہ سے جھگڑا کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عقل اور روح کادیکھنا چار وجہ پر ہے۔

  1. نصیب اور دولت
  2. ماں اور باپ
  3. شہزادہ
  4. مال اور نعمت

Khwab mein apni aqal ko aadmi ki sorat mein dekhnay ki tabeer.

Aqal aur jaan ka aapas mein larai karna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button