Khwab mein Aoun dekhnay ki tabeer
خواب میں اُون (پشم) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اُون کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلال اور روزی ہے اور جو اُون بٹی ہوئی نہیں ہے ، بہتر اور عمدہ ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اُون اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسای قدر اس کو مال ملے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
وَ مِنْ اَصْوَافِھَا وَ اَوْبَارِھَا وَ اَشْعَارِھَآ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰی حِیْنٍ
”ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان ہے اور ایک وقت تک فائدہ ہے۔‘‘
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے اُون کو دور ڈالتاہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُون کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر اُون کاجامہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال ملے گا، اور اگر دیکھے کہ کوئی اُون یا روئی کا کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس اُون کابستر ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی اُون مال ہے کہ بادشاہ کی طرف سے ملے گا اور اہل تعبیر کہتے ہیں کہ وراثت کا مال ہے۔