Khwab mein Andhera dekhnay ki tabeer
خواب میں اندھیرا (تاریکی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تاریکی راہ دین میں گمراہی ہے اگر دیکھے کہ اندھیرا خود لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر ضلالت اور گمراہی پائے گا اگر کوئی دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور پھر وہ اندھیرا روشنی سے بدل گیا ہے تو اس سے دلیل ہے کہ وہ توبہ کرے گا اور دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے وہ تاریکی میں تھا اور پھر اس پر روشنی ہوگئی ہے اور پھر تاریکی میں گیاہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص منافق ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَ اِذَآ اَظْلَمَ عَلَیْھِمْ قَامُوْا ط وَ لَوْ شَآئَ اللّٰہُ لَذَھَبَ بِسَمْعِھِمْ وَ اَبْصَارِ ھِم
”ور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ٹھہر جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو ان کی ساعت اور نوافل کردے۔ ‘‘
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اندھیرا غم و اندوہ ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا سخت تاریک ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اہل ملک کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اس کے کاروبار میں تباہی آئے گی اور اگر دیکھے کہ ہوا روشن تھی اور اچانک ابر کی تاریکی آگئی تو دلیل ہے کہ اس ملک میں ناگہاں موت ظاہر ہوگی۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تاریکی پانچ وجہ پر ہے۔
- کفر
- حیرانی وپریشانی
- کام کی رکاو ٹ
- بدعت
- گمراہی اور ضلالت میںپڑنا
حضرت ابراہیم اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اندھیرے سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ غریبی سے امیری میں آئے گا اور غم سے نجات پائے گااور کام اس پر کشادہ ہوگااور گمراہی سے دور رہے گا۔