Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Anaar dekhnay ki tabeer

خواب میں انار دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے ، لیکن مرد کی ہمت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا ہو ، اور اگردیکھے کہ انار درخت سے اتار کر کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں مال کا جمع کرناہے اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھاناایک ہزار درہم ہے جو پائے گا، اور انار ترش غم و اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتاہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا یا کم سے کم پچاس درہم پائے گا۔ یا ممکن ہے کہ درہم کی جگہ دینار پائے۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہیے کہ صاحب خواب کی ہمت اور قدرکے مطابق تعبیر بیان کرے۔

اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتاہے تو ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی اور ہر حال میں انار ترش کھاناوقت پر ہو یا نہ ھو برا ہے اور انار شیریں کاحکم درمیانے درجہ پر ہے۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتاہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کاسامان اور اسباب فروخت ہوگا اور اگر سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسود منفعت بخش ہوگا، اور اگرد یکھے کہ انار شیریں کے دانے پائے یا اس کو کسی نے دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا ۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو ، اور اگر انار شیریں یا اس کاپوست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیزوں سے برخوراداری پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے۔

  1. مال جمع کرے گا
  2. زن پارسا
  3. شہر آباد ہوگا ،لیکن انار ترش کاکھانا موجب غم ہے

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہے کہ شہر یا ولایت پائے گا ۔ یہی حال رئیس کاہے اور تاجر کو دس ہزار درہم اور بازاری کو ایک ہزار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔

Khwab mein anaar darakht say utaar kar khana dekhnay ki tabeer.

Badshah ka apnay pass anaar dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button