Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Ambar dekhnay ki tabeer
خواب میں عنبر (ایک خوشبو ہے) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس عنبر ہے دلیل ہے کہ اسی قدر منفعت حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سا عنبر جمع کیاہے اور پھر پایاہے دلیل ہے کہ اپنی ہمت کے مطابق اور ملک پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو عنبر دیا ہے دلیل ہے کہ وہ شخص اس سے منعفت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس سے عنبر کھویا گیاہے دلیل ہے کہ اس کامال نقصان پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کے رخسار پر عنبر ملا ہے دلیل ہے کہ اس کے ساتھ نیکی کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں عنبر کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- منعفت
- مراد کا حاصل ہونا
- مطلب کاپانا
- نیک تعریف