Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Aeri dekhnay ki tabeer
خواب میں ایڑی(پاشنہ پائے)دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے ۔ اگردیکھے کہ اس کی ایڑی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہوگا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا، اور اگرد یکھے کہ اس کے پاؤں کی ایڑی چر گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تاویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ندامت کم ہوگی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤں کی ایڑی کاٹی اور کھائی ہے اور درندوں کو دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کمائے گا۔ کھائے گا اور دشمنوںکو دے دے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گری ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہوگا۔