Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Abrak dekhnay ki tabeer
خواب میں ابرک دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ ابرک کاموں میں تھوڑا سا سخت سرمایہ ہے کیونکہ اس کا جوہر پتھر سے ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے بہت ساسرمایہ جمع کیاہے دلیل ہے کہ اس کو سفر سے مکر اور حیلے کے ساتھ مال حاصل ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ گھلاہوا ابرک اپنے جسم پر ملا ہے اور آگ میں گیاہے اور اس کو آگ سے نقصان نہیں پہنچا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کی برائی اس سے دور ہوگی اور اگر دیکھے کہ کہ ابرک کھایا ہے دلیل ہے کہ مال کورنج اور سختی سے حاصل کرے گا اوراگر دیکھے کہ ابرک اس کے پاس سے ضائع ہواہے دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہوگا۔