Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Abadi dekhnay ki tabeer

خواب میں آبادی دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویران جگہ کو آباد کرتاہے جیسے مسجد،مدرسہ ،خانقاہ اور جو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلاح اور آخرت کے ثواب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویران زمین کو خود آباد کرتاہے۔ جیسے سرائے یا دکان وغیرہ بناتاہے تو اس جہان کے فائد ے اور خیر کی دلیل ہے اور اگر آباد جگہ کو یران دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو آبادجگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبادی کے اندازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھا ہے تو شر اور فساد اور نقصان پائے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں آبادی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے:

  1. اس جہان کے کاموں کی صلاح پر
  2. خیر اور منفعت
  3. مراد و کامرانی
  4. بستہ کاموں کی کشائش

Apnay aap ko abad jaga main moqeem dekhnay ki tabeer.

Weran zameen ko khud abad karnay ki tabeer.

Weran jaga ko abad karnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button