Khwab mein Aatish Zana dekhnay ki tabeer
خواب میں آتش زنہ (چقماق) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش زنہ اور سنگ آتشداں دونوں شریک ہیں ایک ان میں سے قوی اور دلیل ہے اور دوسرا سخت دل ہے۔ یہ دونوں لوگوں کو ترقی اور بڑے کاموں پر لاتے ہیں۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکالی اور اس سے چراغ روشن کیا اگر خواب کو دیکھنے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ رعایا اس کے عدل وانصاف سے آرام پائے گی اور اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس اس کے علم اور عقل سے بہرہ یاب ہوں گے اور اگر سوداگر ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو اس سے خیر اور بخشش اور احسان پہنچے گا اور اگر درویش ہے تو لوگ اس کی خصلت اور کردار سے فائدہ اٹھائیں گے۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے لیے مال حرام جمع کرے گا یا اس کے کام میں رشوت لے گا اور اگر پتھر چقماق میں سے آگ روشن نہ کرسکے تو دلیل ہے کہ مال کو طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔