Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Aata dekhnay ki tabeer
خواب میں آٹا (آرد) دیکھنے کی تعبیر
آر د یعنی آٹا خواب میں دیکھنا ما ل اور نعمت حلال کی دلیل ہے جو بغیر رنج کے حاصل ہوگا۔
حضرت دانیال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا برف کی مانند ہوا سے آتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر خواب دیکھنے والے کو مال اور نعمت حلال حاصل ہوگی ، جہاں سے کہ اُمید نہیں ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آرد جوکی تعبیر دین ہے اور آرد ک تعبیر مال و دولت ہے۔جو تجارت سے حاصل ہوگی اور بہت فائدہ ھوگا اور باجرے کا آٹا تھوڑے مال کی دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹا بیچتے ہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فروخت کرنے کی دلیل ہے۔