Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aata Channay Wala dekhnay ki tabeer

خواب میں آٹا چھاننے والا (آردپیز) دیکھنے کی تعبیر

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آٹاچھاننے والا ایسا مرد ہے کہ اپنے دوستوں اور خویشوں میں پھرتاہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آٹا چھاننے والی ایک عورت ہے جو فضولی اور خامی کرتی ہے ۔ اگر آٹا چھاننے والے نے بہت آٹا لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہےتو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا خادم جیساکہ ہم نے بیان کیاہے۔ اس کا دوست ہوگا۔

بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ نیک آدمی ہے جو اس کی خدمت میں مقیم ہوگا اور دوست ہوجائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آٹا چھاننے کی چھلنی چار قسم پر ہے۔

  1. نیک آدمی
  2. فضول عورت
  3. خادم
  4. تھوڑا نفع

Related Articles

Back to top button