Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aara dekhnay ki tabeer

خواب میں آرہ (ارہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوکئی شخص خواب میں دیکھے کہ آرے سے درخت کو کاٹاہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کی صحبت سے کہ جس کااس درخت سے تعلق ہے ، مفارقت کرے گا اور اس کو ستائے گا اور ہر ایک درخت کی تاوییل حرف دال میں آئے گی اور اگر دیکھے کہ اپنے لڑکے یا بھائی یا بہن کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کردیا ہے کہ اس جیسا اس کے اور فرزند یا بھائی یا بہن آئے گی۔

حضرتت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسے آرہ ملا یا خود خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اگر اس کے ہاں بیٹا ہے تو اور بیٹا آئے گا اور اگر لڑکی رکھتاہے تو اور لڑکی آئے گی اور اگر فرزند نہیں رکھتا ہے ، چہار پائے رکھتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ان کی مثل اور چوپائے آئیں گے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آرہ دیکھنا تین وجہ پر ہے .

  1. فرزند
  2. بھائی یا بہن
  3. کوئی شریک

Aaray say darakht katna dekhnay ki tabeer.

Aaray milna ya kharidna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button