Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aansoo dekhnay ki tabeer

خواب میں آنسو (اشک) دیکھنے کی تعبیر

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا اور اگر معمولی آنسو بہتے دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین اور دردمند ہوگا اور اگر دیکھے کہ بغیر رونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر باتوں سے لوگ طعنہ ماریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں بجا ئے اشک کے گرد اور خاک جمع ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال بغیر رنج کے ملے گا اور اگر دیکھے کہ آنسو اس کے چہرے پر سے نکل رہے ہیں تو دلیل یہ ہے کہ وہ اپنے مال کو اہل و عیال کے خرچہ میں لائے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھوں سے آنسو ئوں کادیکھنا تین درجہ پر ہے ۔

  1. شادی اور خوشی
  2. غم و اندوہ
  3. نعمت

Khwab mein aankh say sardh aansoo behtay dekhnay ki tabeer.

Khwab mein rona dekhnay ki tabeer.

Aansoo chehray say nikltay dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button