Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aaina dekhnay ki tabeer

خواب میں آئینہ (شیشہ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے ، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال ومتاع کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتاہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کے شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا پیداہوگا کہ سب باتوں میں باپ کی مشابہ ہوگا،اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیداہوگی جو سب طرح سے اپنی ماں جیسی ہوگی ، اور اگر عورت حاملہ نہیںہے تو دلیل ہے کہ اس کاشوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔ اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے گا تو دلیل ہے کہ اس کا اور بھائی پیداہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معرول ہوگا اور حکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کا جائے نشین ہوجائے گا۔

حضرتت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوبصورت چہرہ آیئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہوگا اور اگر غیر معروف دیکھا ہے تو جیسے دیکھاہے ،اس کی تاویل نیک اور بد آئینہ دیکھنے والی کی طرف رجوع کرے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

  1. عورت
  2. پسر
  3. جاہ و فرمان
  4. دوست
  5. شریک
  6. کار روشن ۔

اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گی اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہوگی اور شوہر کے نزدیک عزیزاوار گرامی ہوگی۔

ور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کو دیکھ کر خوش ہوگا۔

Girab admi ka khwab main aaina dekhnay ki tabeer.

Aainay main khubsoorat chera dekhnay ki tabeer.

Loohay ka shesha dekhnay ki tabeer.

Kisi ko aaina dena dekhnay ki tabeer.

Hiran k peechay jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button