Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Aag ka roshan Karna dekhnay ki tabeer

خواب میں آگ کا روشن کرنا (آتش افروختن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ کا روشن کرنا بادشاہ کی قوت کی دلیل ہے اور بغیردھوئیں کے آگ دلیل ہے فروغ اور رونق اور زرومال اور سامان جمعیت ملک جو دل کی خواہش کے بموجب ہو اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر د لیل ہے۔

اگر گرم ہونے کے لیے آگ روشن کی یاکوئی اور گرم ہو وے تو دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور نفع پائے گا، اور اگر دیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑے کرے گا۔

اگر کوئی چیربریان (کسی چیز کو بھوننا)کرنے کے لیے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کے لیے کوئی کام کرے گا تاکہ کسی کا حال معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیز کو کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قدر روزی اس کو غم و اندوہ کے ساتھ ملے گی اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتاہے اور اس میں گوشت یا اور کوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیںں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کام سے اندوہ اور غم ہوگا ۔ اگر روشنی کیے لیے آگ جلائی ہے تو دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل سے کرے گا اور اگر حلوہ بنانے کے لیے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی جگہ کو جلانے کے لیے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ اہل موضع کی بدی اور غیبت کرے گی اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنور یا آتش دان میں روشن کرے تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر بادشاہ ہے تو عزت اور مرتبہ اور دولت زیادہ ہوگی۔ اگر دیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو دلیل ہے کہ اس کے علم اور حکمت سے لوگ فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔

اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو رہی ہے اور اس کانور کم ہو رہاہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر ہوں گے اور دنیا سے رحلت کرے گا۔

اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور راہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے گمراہ ہوں گے ،اور اگر سودا گر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی موضع کو جلانے کے لیے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا ہے تو دلیل ہے کہ بد دیانتی سے خریدوفروخت کرے گا اور اس کا مال حرام کا ہوگا اور اگر دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام پہنچے گا۔

Jungle main aag roshan karnay ki tabeer.

Kisi jag ko jalanay k liyea aag roshan karnay ki tabeer.

Kisi chez ko bhoonay k liyea aag roshan karnay ki tabeer.

Garam honay k liyea aag roshan karnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button