Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Aag ki roshni dekhnay ki tabeer
خواب میں آگ کی روشنی (آتشین روشنائی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آگ کی روشنائی کو دیکھے کہ اس میں راستہ چل سکے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دولت ، زہد پائے گا اور اگر روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہوگی اور اگر آگ کاانگارہ چمکتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں سلطان کی سواری ظاہرہوگی۔
اگر اپنے گھر میں انگارا دیکھے کہ اس کانور گھر کو روشن کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ترقی پر ہوگا اور دولت زیادہ ہوگی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس انگارے کو بجھا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خاندان میں لڑائی جھگڑا ہوگا۔