Khwab mein Aag Ki Chingari dekhnay ki tabeer
خواب میں آگ کی چنگاری (آتشین شرارہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ آتش دیکھنابری بات ہے جو اسے پہنچے گی۔ اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تو دلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہوگا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہاگر دیکھے کہ شہر یا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالیٰ اس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ۔ كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ (المرسلات 32،33)
”بے شک وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں اونچے محل کے برابر ،گویا کہ وہ زرداونٹ ہیں۔ ‘‘
اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگوں میں گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہوگا۔ آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیاں دیناہوتا ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا لیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہوگا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے۔
اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑا اور لوگوں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لوگوں کو رنج اور نقصان ہوگا اور لوگ اس کے دشمن ہوجائیں گے اور آگ پر کھانے کی چیزیں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ کادیکھنا پچیس وجہ پر ہے:
- فتنہ
- جنگ
- فساد
- خوف
- خصومت
- بری باتیں
- کام سے منع
- بادشاہ کا غصہ
- عذاب
- نفاق
- بے راہی
- علم اور حکمت
- ہدایت کا راستہ
- مصیبت
- ترس
- جلنا
- خدمت بادشاہ
- طاعون
- سرسام
- آبلہ
- کشائش کار
- فضیلت
- مال حرام
- روزی
- نفع