Khwab mein Aag Ka Poojna dekhnay ki tabeer
خواب میں آگ کا پوجنا (آتش پر ستیدن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو سجدہ کرتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کرے گا اور اس کی خدمت میں مشغول ہوگا اور اس کو اس میں صبر اور آرام حاصل نہ ہوگااور اگر دیکھے کہ تنور یا آگ یا چراغ کو سجدہ کرتاہے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی خدمت میں مشغول ہوگا اور اگر دیکھے کہ آگ کو پوجتا اور بوسہ دیتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مخبر ہوگا۔
اگر دیکھے کہ آگ میں خوار ہو کر پھر رہاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی سوداگری کی رغبت کرے گا، لیکن نتیجہ اچھا نہ ہوگا ۔ خاص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے ، اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت خاطر بادشاہ وقت سے دیکھے گا اور اگر خواب میں آگ کے اندر چلاجائے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر فائدہ اٹھائے گا۔
اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے ۔ چنانچہ لوگ اس کے نور سے حیران ہوجائیں تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح اور دونوں جہان کو مرادپائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے
وَاَدۡخِلۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ (سورہ نمل 12)
”اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو، سفید بے عیب نکلے گا ‘‘
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو پوجتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری کرے گا اور اگر آگ انگارے کی شکل پر ہے تو اس کی غرض دین سے مال کا جمع کرنا ہوگا اور مال حرام بہت سا حاصل کرے گا۔