Khwab mein Aadmi Ka Jism dekhnay ki tabeer
خواب میں آدمی کا جسم(تن مردم) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آدمی کا جسم خواب میں دیکھنا غم و اندوہ کی دلیل ہے کہ لوگوں کی معیشت ہے اور جس قدر جسم میں کمی اور زیادتی دیکھے گا عیش اور معیشت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لاغر وار نحیف ہے تو درویشی اور بستہ کاموں پر دلیل ہے اور اگر جسم فربہ دیکھے تو توانگری اور کشائس کا ر پر دلیل ہے اوار اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے دھاگہ نکلا ہے اور لمبا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور فراخی سے زندگی گزارے گا اور اس کا مال زیادہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ دھاگہ ٹوٹ گیا تو تاویل اس کی برخلاف اس کے ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لوہے یاتانبے کا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور روزی و نعمت اس پر فراخ ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم کانچ کا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا جسم درست اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کاکام انتظام سے ہوگا اور اس کا راز پوشیدہ رہے گا اور اس کا جسم ضعیف ہے تو دلیل ہے کہ درویش ہوگگا اور اس کا راز ظاہر ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے جسم پر زیادتی دیکھے تو قوت اور توانگری اور دشمن پر فتح پانے کی دلیل ہے اور اگر جسم پر نقصان دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر ورم ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا۔