Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Aabgeena dekhnay ki tabeer
خواب میں آبگینہ (بلور – کانچ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبگینہ دیکھنا عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ آبگینہ میں پانی ہے تو دلیل ہے کہ عورت اور مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ آبگینہ میں کسی کو شربت دیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے عورت ملے گی ۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس آبگینہ تھا جو گر کر کوٹوٹ گیاہے ۔ اگر عورت رکھتاہے طلاق دے گا ورنہ اس کے عزیزوں میںسے کوئی عورت مرے گی اور آبگینہ بنانے والا بمنزلہ مالک اور آقا کے ہوتاہے اور بعض تعبیربیان کرنے والے کہتے ہیں کہ خواب میں آبگینہ بنانے والا عورتوں کا کام کرتاہے اور ہمیشہ عورتوں کی صحبت میں رہتاہے۔