Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Pazeb dekhnay ki tabeer
خواب میں پازیب دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مرد خواب میں دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پازیب ہے تو اس کے رنج کی دلیل ہے اور اگر چاندی کی دیکھے تو سختی کم تر ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پازیب کاعورت کے لیے دیکھنا شوہر ہے اور دیکھنا اچھا ہے اور سونے کا دیکھناعورتوں کے لیے ملک ہے اور مردوں کے لیے حرام ہے۔
اور اگر دیکھے کہ پازیب پاؤں سے نکالی ہے یا کھو گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ مرددل کے رنج سے نجات پائے گا۔