Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bazo dekhnay ki tabeer

خواب میں بازو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں بازو بھائی یا فرزند یااعتبار والا دوست یا شریک ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بازو قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ان سے قوت اور فائدہ پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف ہے تو اس کو ان سے کسی طرح کا فائدہ نہ ہوگا ،اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو گر پڑا ہے یا کسی نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی یا دوست یاشریک دنیا سے رحلت کرے گا یا اس سے جدائی تلاش کرے گا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازو کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔

  1. برادر
  2. فرزند
  3. شریک
  4. دوست
  5. چچاز اد بھائی
  6. ہمسایہ

Related Articles

Back to top button