Khwab mein Faseel Kay Kengray dekhnay ki tabeer
خواب میں فصیل کے کنگرے (بازوئی) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہراور قلعہ اور گاؤں کی فصیل کے کنگرے بادشاہ یا والی پر دلیل ہے۔
اور اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ شہر کے کنگرے بادشاہ پر اور گاؤں کے کنکرے گاؤں کے مالک پر دلیل ہیں۔ اگر شہر کے کنگرے قوی اور بلند دیکھے تو بادشاہ کے حال کی قوت اور نیکی پر دلیل ہیں ، اور اگر دیکھے کہ شہر کے کنگرے گر کر خراب ہوگئے ہیں ۔ اگر سب گرے ہیں تو بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے اور اگر تھوڑے گرے ہیں تو حاکم شہر مرے گا ،اور اگر نئے بنتے دیکھے تو دلیل ہے کہ نیا بادشاہ شہر میں مقیم ہوگا ،اور اگر بعض بنے ہیں تو نیا حاکم شہر میں مقیم ہوگا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کنگرے شہر کے دروازے کے قریب ہیں ، ان کا دیکھنا عیش اور امن کی دلیل ہے اور جو شہر کی پچھلی طرف ہیں، ان کو جیسا بھی دیکھے گا ان کانیک اور بد اثر دیکھنے والے پر پڑے گا۔