Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Bojh Uthana dekhnay ki tabeer

خواب میں بوجھ اٹھانا(بارکشیدن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر پر ہلکا بوجھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مطابق اس کو فائدہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ پشت پر بھاری بوجھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گناہ اور معاصی بہت ہیں ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔

لِیَحْمِلُوْٓا اَوْزَارَھُمْ کَامِلَۃً یَّوْمَ الْقِیٰمَۃِ

” اپنے گناہوں کا بوجھ پورے طور پر قیامت کے دن اٹھائیں گے۔ ‘‘

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بہت سا بوجھ رکھتاہے اور جانتاہے کہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ بوجھ کی جنس کے موافق اس کو فائدہ یا نقصان یا برائی پہنچے گی ،اور اگر دیکھے کہ وہ بوجھ کا خود مالک نہیں ہے تو بھی اس کی نیکی اور برائی صاحب خواب کی طرف رجوع کرے گی۔

Khwab mein buhat sa bojh rakhna aur malik hona dekhnay ki tabeer.

Kamar per halka bojh dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button