Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Pateela dekhnay ki tabeer

خواب میں پتیلا (دیگچی) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتیلا دیکھنا گھر کی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ پتیلا نیا خریدا یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی کو آفت پہنچے گی۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ پتیلے میں کوئی کھانےکی چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیرو منفعت حاصل ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ پتیلے میں کوئی چیز کھانے کی ہے جو کہ بری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضرر پہنچے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پتیلا دیکھنا کوئی قابل توجہ چیز نہیں ہے۔

Khwab mein pateelay main khanay ki chez dekhnay ki tabeer.

Naya pateela khreedna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button