Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Girna dekhnay ki tabeer

خواب میں گرنا (افتادن) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے ۔ خاص کراگر وہ جنگ اور خصومت میں ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے۔ مثلاً پہاڑ یا بالا خانہ یا دیوار سے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو اور مراد پوری نہ ہوگی۔

حضر ت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اُمید پوری نہ ہوگی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہے کہ گرنے کے مطابق بدحال ہوگا اور اس کے جسم کو دکھ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔

اور اگر دیکھے کہ پاوں پھسلااور گر گیا تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے۔

اگر کوئی صاحب خواب دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانے سے سانپ اور بچھواور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔

اور اگر دیکھے کہ بالاخانہ یادیوار اس پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہاں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خرم وشاداں ہوگا اور اس کاکام کشادہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ بہتری کو خوب جانتاہے۔

Khwab mein kisi jaga say nichay girna dekhnay ki tabeer.

Pahar say nichay girna dekhnay ki tabeer.

Bala khanay ki dewar apnay oper girtay dekhnay ki tabeer.

Khwab mein kaatnay walay janwar girtay dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button