Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Angoor dekhnay ki tabeer

خواب میں انگور دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ موسم پر خواب میں انگور سیاہ کھانا غم و اندوہ کی دلیل ہے اور بے وقت خوف اور ترس ہے۔

اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ سیاہ انگور کے ہر ایک دانے کھائے ہوئے کے شمار پر اسکو بیدیا لکڑیاں ماریں گے اور انگور سفید کاو قت پر کھانا امید سے بڑھ کر دنیا کی خیراور نعمت ہے اور بے موسم کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب کے منہ سے کوئی چیز نکلے گی۔ اس کی دلیل مال کاخرچ کرنا ہے اور انگور سرخ کھانے کی بھی یہی دلیل ہے ِِ

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور سفید موسم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا، اور انگور سرخ موسم میں کھانا تھوڑے نفع کی دلیل ہے ۔ جس انگور کاچھلکا سخت ہے اس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا، اور ہلکے چھلکے والاانگور مال حلال کی دلیل ہے ۔جس انگور کاپانی سیاہ ہے اس کاکھانا مال حرام کی دلیل ہے اور جو انگور دیکھنے میں سرخ ہے عزت ومرتبے کی دلیل ہے اور جو انگور دیکھنے میں سیاہ ہے غم اور اندوہ کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں اور پاکیزہ تر ہے۔ مال و جاہ اور زیادتی عزت کی دلیل ہے۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگور لکڑی کے اوزار سے نچوڑتاہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچوڑتتاہے تو دلیل ہے کہ بادیانت بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر پکی اینٹ یا گچ اور پتھر اور چونے سے نچوڑتاہے تو دلیل ہے کہ باسیاست اور باہیبت بادشاہ کی خدمت کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خدمت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگور کو پیالے میں نچوڑتاہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خدمت کرے گا۔

اور اگر شیر ہ نچوڑکر مٹکوں میں جمع کرتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لیے بہت سا مال جمع کرے گا اور اگر انگور اہل و عیال سمیت نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے عیال کو بادشاہ کی خدمت سے فائدہ حاصل ہوگا اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خدمت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائدہ حاصل ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ انگور سیاہ اور سفید وقت پر اوربے وقت پر خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔

  1. فرزند نیک
  2. علم فرائض
  3. مال حلال

نیز آپ نے فرمایا ہے کہ انگور کا نچوڑنابھی تین وجہ پر ہے

  1. مال یا خیر وبرکت
  2. فراخی نعمت
  3. قحط سے امان پانا

فرمان حق تعالیٰ ہے

عَامٌ فِیْہِ یُغَاثُ النَّاسُ وَ فِیْہِ یَعْصِرُوْنَ

”سال ہے کہ اس میں لوگ فریاد کو پہنچائے جائیں گے اور اس میں نچوڑیں گے ۔ ‘‘

Khwab mein Angoor ka pani siyah dekhnay ki tabeer.

Angoor sofaid mosam main khana dekhnay ki tabeer.

Khwab mein angoor lakri kay ozaar say nachorna dekhnay ki tabeer.

Angoor Nachoor kar matkoon main jama karna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein angoor matti say nachorna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button