Khwab mein Jism kay hisay dekhnay ki tabeer
خواب میں جسم کے حصے (اندامہا) دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کےا جسام زیاد ہ ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل بیت زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے اعضاء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا ، اس کے اپنے پھیل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنا جسم کاٹا ہے یا پراگندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت اور خویشوں کو شہروں میں پھیلاے گا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے جسم سے گوشت کاٹکڑا کٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نفع پہنچے گا ، اور اگر دیکھے کہ اس کاعضوجسم سے جدا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گا اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں گوشت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتاہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کسی کو کچھ بخشے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر وکئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم کاکوئی حصہ اس سے باتیں کرتاہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رسوا ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
قَالُوْٓا اَنْطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیْٓ اَنْطَقَ کُلَّ شَیْء
”وہ کہیں گے کہ ہ میں اسی نے گویائی دی ہے جس نے ہر ایک چیرکو گویائی عنایت کی ہے۔ ‘‘
اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم کاکوئی حصہ کسی رستے پر جا رہاہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر بھروسہ کرے گا، اور اگردیکھے کہ اس کے جسم میں سے کچھ جدا ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کوئی شخص سفر کو جائے گا اور اگر دیکھیے کہ اس کے اعضاء درد کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا،اور اگر دیکھے کہ پرندہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑالے گیاہے اس کامال زور سے لیں گے اور اگر دیکھے کہ اپنے گوشت کاٹکڑا پرندے کے آگے ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کچھ کسی کو دے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو تباہ ہوگیا ہے تو اس سے دلیل یہ ہے کہ وہ راہ راستی پر نہیں ہے ۔
حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمم کی خدمت اقدس میں عرض کیا یارسول اللہ ﷺ میں نے ایک بہت برا خواب میں دیکھاہے۔ آپ ﷺنے فرمایا کیا دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیاکہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لوگوں نے آپ ﷺکے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میری گود میں رکھ دیا ھہ۔ آپ ﷺنے فرمایا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہماکے ہاں ایک لڑکا پیداہوگا جو تمہاری گود میں بڑھے گا۔ پھر بچہ پیداہوا یعنی حضرت حسین رضی اللہ عنہ ،اور وہ حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی پرورش میں بڑے ہوئے۔