Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Imamat karana dekhnay ki tabeer

خواب میں امامت کرانا(امامت کردن) دیکھنے کی تعبیر

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے ، حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کاسردار ہوگا اور سب اس کے تابع ہونگے جیسے مقتدی نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔

اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لیے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کر امام بناتو دلیل ہے کہ اس ملک کاحاکم اور امیر ہوگا اور ان کے ساتھ اسی قدر عدل و انصاف کرے گا جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز میں رکوع اور سجو د کی باقاعدگی ہے اور اگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کانقصان کیاہے تو دلیل ہے کہ بقدرنقصان در نماز ان پر جورو ظلم وغیرہ کرے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ بیٹھ کر امامت کرتاہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نماز میں کوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور لوگ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور اگر امام کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ امام کے قدر اور مرتبے کے برابر عزت و شرف پائے گا،اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیاہے یا امام نے اس کو کچھ بخشا ہے یا امام کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم واندوہ پہنچے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہا د میں تھاتو دلیل ہے کہ دولت اور ولایت میں اس کے ساتھ شریک ہوگا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو اپنے اندر امام سے زیادہ دیکھے گا ولایت اور بزرگی میں زیادہ ہوگا،اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے ، اسی قدر مال اور نعمت میں نقصان ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امامت کرنا چھ وجہ پر ہے۔

  1. حکومت
  2. عدل ،اور انصاف کے ساتھ بادشاہی
  3. علم
  4. نیک کام کاارادہ
  5. منفعت
  6. دشمن سے امن

اور جو شخص خواب میں عورتوں کی امامت کرتاہوا اپنے آپ کو دیکھے ، دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پر حاکم ہوگا، اور اگر دیکھے کہ امام آسمان سے اترا ہے اور وہ جماعت کا امام بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس زمین پر خدا تعالیٰ کی رحمت نازل ہوئی ہے اور اگر مردے کی نماز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حکومت پائے گا-

Khwab mein beth kay imamat kurna dekhnay ki tabeer.

Imam kay sath jihad main hona dekhnay ki tabeer.

Beth kar imamat karna dekhnay ki tabeer.

Imam ko khwab mein dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button