Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Afsoon dekhnay ki tabeer

خواب میں افسون (جادو) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسون کرنا لوگوں سے فریب کرناہے ، لیکن خدا تعالیٰ کے اسماء اور آیات قرآن کے ساتھ ہوا کرایسے افسون کو خواب میں دیکھے کہ اس سے اس کو یا کسی دوسرے کو شفاء اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پا کر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر افسون میں اللہ تعالیٰ کاذکر نہ کرے تو خواب میں افسون کرنا باطل ہے اور اگر افسون قرین مجید اور اسماء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کاکام کیاہے اور اس سے اس کو دونوں جہان کی خیر وصلاح حاصل ہوگی۔

Related Articles

Back to top button