Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Oont dekhnay ki tabeer

خواب میں اونٹ(اشتر) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ مست اورغضبناک اونٹ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر بڑا آدمی قبضہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتاہے تو دلیل ہے کہ کسی عجمی مرد کے ساتھ دشمنی ہوگی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہوگا ، اور اگر دیکھے کہ اونٹوں کے گلے کو چراتاہے اور جانتاہے کہ اس کے اپنے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک پر حکومت کرے گا۔

اور اگرخواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خو دخریدی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھاگ گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہوگا یا ان کے درمیان جھگڑا پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہوگا اور مال بڑھے گا اور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا۔

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گوشت دیاہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔

اور راگر دیکھے کہ دو اونٹ ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قدر وقیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ ذبح کیا اور اس کاگوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کاسردار مرے گا ،اور اس کا مال تقسیم کریں گے۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملک ہیں ، اگر اونٹ عربی ہیں توملک عرب میں بادشاہ ہوگا اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو ملک عجم میں بادشاہ ہوگا اور اگرعورت خواب میں دیکھے کہ اس نے اونٹ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گی اور اونٹ کے چمڑے کی بھی یہی دلیل ہے۔

بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔

حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کا دیکھنادس وجہ پر ہے۔

  1. عجمی بادشاہ
  2. امیرشخص
  3. مردمومن
  4. سیل
  5. فتنہ
  6. آبادی
  7. عورت
  8. حج
  9. نعمت
  10. مال اور عربی اونٹ مرد عربی پر اوار عجمی اونٹ مرد عجمی پر دلیل ہے اور شتر بانی کی دلیل صاحب تدبر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی دلیل ہے۔

Oontni bakhshna dekhnay ki tabeer.

Oont zabah karna dekhnay ki tabeer.

Oont k sath batain karna dekhnay ki tabeer.

Oont ka ghosht khana dekhnay ki tabeer.

Oontni ka bhag jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button