Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Azdaha dekhnay ki tabeer

خواب میں اژدہا (بڑا سانپ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدہا کا خواب میں دیکھنابڑے بھاری دشمن کا دیکھناہے جو دشمنی قوی رکھتاہے۔

اگر دیکھے کہ وہ اژدہا رکھتاہے تو دلیل ہے اس کی یہ ہے کہ بزرگوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ اژدہا سے جنگ کرکے اس پر غالب آگیاہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گا اور آخر کار دشمن کو زیر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مار ا اور اس کاگوشت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو اپنے اہل وعیال کے واسطے خوب خرچ میں لاوے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خوف ہوگا اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اژدہاکی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا ااس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کاتابعدار ہوگا اور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہوںگے۔

Azdaha rakhnay dekhnay ki tabeer.

Azdaha say jung karna dekhnay ki tabeer.

Azdaha ka gosht khana dekhnay ki tabeer.

Azdaha ko khana dekhnay ki tabeer.

Azdaha ki pusht pur bethna dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button