Khwab mein Shaitan ko dekhnay ki tabeer
خواب میں شیطان (ابلیس) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے خواب میں ابلیس کادیکھنا۔ دشمنی ، بد دیانتی ،جھوٹ ،فریب ، بے شرمی ، نیک سے نا اُمید ی اور لوگوں کو بدی سکھانے اور شرو فساد کی دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑائی اور جنگ میں مغلوب کرلیاہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلان صلااح اور خیر کی طرف ہے ، اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طرف مائل ہوگا ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطان اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گا اور اطاعت سے روکے گا۔
اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کی نصیحت کرتااہے اور اس کو بھلی معلوم ہوتاہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور جسم کو نقصان پہنچے گا ، اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کاہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ نہ کہا تو پھرگناہ سے نہیں رکے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ابلیس کی گردن میں طوق ڈال دیا ہے تو دلیل ہے کہ اہل دین و صلاح کو خوشی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ ابلیس ضعیف اور عاجز ہے تو دلیل ہے کہ مصلح عالموں اور نیک لوگوں کو طاقت ہوگی۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوکئی شخص خواب میں دیکھے کہ ابلیس کا مطیع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خواہش نفسانی میں مبتلا ہوگا اور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حرام پائے گا اور اگر وہ بری چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہوگا۔
اوراگرکوئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد وخرم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی و فساد ہوگا، اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلوار مار کر ہلاک کرنا چاہتا ہے اوار وہ بھاگ گیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو ایک ملک ملے گا اور وہ عدل وانصاف کرے گا اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلوب کرے گا اور نیک راستے پر چلے گا۔