Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Hiran dekhnay ki tabeer

خواب میں ہرن (آہو) دیکھنے کی تعبیر

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہرن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خوب صورت کنیز حاصل کرے گا۔

اگر اس نے دیکھاہے کہ اس نے ہرن کے گلے کو کاٹاہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ لڑکی کے کنوارہ پن کو توڑ دے اور اگر دیکھے کہ ہرن کاپیچھے سے گلا کاٹاہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلاف شریعت جماع کرے اور اگر دیکھے کہ ہر ن کا چمڑا اتاراہے تو دلیل ہے کہ غریب عورت کے ساتھ زنا کرے گا ،اور اگر دیکھے کہ ہرن کاچمڑا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑہ یا گوشت یا چربی کھاتاہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مالدار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طرف سے غم ناک ہوگا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نیے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہرن کے پیچھے گیا اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ عورت یا کنیر حاصل کرے گا ، اور اگر دیکھے کہ ہرن کو شکار کے وقت گرالیا ہے تو دلیل ہے کہ مال غنیمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن گھر میں مر گیاہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طرف سے اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ ہرن کو پتھر یا تیرسے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالائق بات کسی عورت کو کہے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہرن کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہرن کا دیکھنا چا ر وجہ پر ہے۔

  1. عورت
  2. کنیز
  3. فرزند
  4. عورتوں سے فائدہ حاصل کرنا۔

Hiran k galay ko katna dekhnay ki tabeer.

Hiran ka chamra khana dekhnay ki tabeer.

Hiran ka ghar main mar jana dekhnay ki tabeer.

Hiran ko hath say pakarna dekhnay ki tabeer.

Hiran k peechay jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button