Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Choona dekhnay ki tabeer

خواب میں چونہ (آہک) دیکھنے کی تعبیر

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چونہ کے ساتھ جسم سے بال مونڈھے ہیں۔ اگر مال دار نہیں ہے تو اسی قدر مالدار ہوگا اور اگر غمگین ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض ادا کرے گا۔

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونے سے بال اڑانا، اگر مالدار ہے تو مال اور بھی زیادہ ہوگا ار اگر درویش ہے تو قرض ادا ہوگا اور کافروں کے لیے اسلام کانشان ہے۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا تین وجہ پر ہے۔

  1. خیر ہے
  2. بری ناخوش باتیں ہیں
  3. مشکل کام اور چونے کی عمارت وغیرہ بنانا بری تعبیر رکھتاہے۔

Related Articles

Back to top button