Khwab mein Sooraj dekhnay ki tabeer
خواب میں سورج (آفتاب) دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتاہے ۔ اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملک میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یا بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہوگیا تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہوگا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہوگا ، تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا، اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی جگہ چاند قائم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہوگا اور سلطنت برقرار ہے گی ، اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتاہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لے گا ، اور اگر دیکھے کہ آفتاب کو پکڑا ہے ، لیکن آسمان سے نہیں اور اس کی شعاع اور نور بھی نہیںں ہے اور تاریک و تیرہ ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگرد یکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہوگا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بزرگوار بادشاہ ہوتاہے اور چاند وزیر ،اور زہرہ عورت اور عطارد بادشاہ کامنشی اور مریخ شاہی پہلوان اور باقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں۔ چنانچہ حق تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا:
اِنِّیْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَکَوْکَبًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ رَاَیْتُھُمْ لِیْ سٰجِدِیْنَ
”میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھاہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں ‘‘
اور جو زیادتی اور کمی آفتاب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے تو ماں باپ اور بھائیوں پر دلیل ہے ،اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا، اور اگر دیکھے کہ ابر وغیرہ آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہوگا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کوکھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاسی سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو کر جلد ی شفاء پائے گا۔
اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یادھاگا لٹکا ہواہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مدد اور قوت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔
اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتاب کو سجدہ کیاہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطاء ظاہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتاب ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور وہ ان کے نور کو لیتاہے تو دلیل ہے کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا اور جہان کے سب بادشاہ اس کے تابع ہوں گے۔
اور اگر دیکھے کہ سورج اور چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہو جائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کانقطۂ نظر ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دل ملک میں مشغول ہوگا اور اگر دیکھے کہ دوآفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر آفتاب کو زمین پر اُتر ا ہوا بے نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کابادشاہ سلطنت معزول ہوگا اور ملک سے بے بہرہ ہوگا۔
اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غم میں مبتلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہوگیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہوگا اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کو کسی چیز نے چھپالیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کررہاہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہوگا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کاچہرہ آفتاب کی طرف ہے پھر آفتاب سے چہرہ پھرلیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا ، پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہوجائے گا، اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کابادشاہ کسی نا اُمید چیز سے رنج پائے گا، اور اگر آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور حشمت اور بزرگی پائے گا۔یل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہوگا اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کو کسی چیز نے چھپالیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کررہاہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پر ہے:
- خلیفہ
- سلطان بزرگ
- رئیس
- حاکم بزرگ
- عادل بادشاہ
- رعیت کافائدہ
- مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد
- نیک اور روشن کام
اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر وکئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجدہ کرتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کرکے اپنا مصاحب بنائے گا۔ مرتبہ بڑا ہوگا ۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے اور صرف آفتاب کی شعاع کو دیکھنا اس کے برعکس حکم رکھتاہے۔