Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Godh Main Lena dekhnay ki tabeer
خواب میں گود میں لینا (آغوش گرفتن) دیکھنے کی تعبیر
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مشہور آدمی کو گود میں لیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص نیک اورصالح ہوگا اور دین کی خیر پائے گا، اور اگر دیکھے کہ بچے کو گود میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ محبوب فرزند کاخواست گا ر ہے ، اور اگر دیکھے کہ شیر کو آغوش میں لیاہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔