Khwab mein Aasman dekhnay ki tabeer
خواب میں آسمان دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ پہلے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہے اور اگر دوسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ علم و دانش حاصل کرے گا اور اگرتیسرے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دنیا میں عزت اور اقبال پائے گا، اور اگر چوتھے آسمان میں اپنے آپ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دوست اور مقرب ہوگا اور اگر اپنے آپ کو پانچویں آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ ہیبت اور ترس اور خوف پائے گا ۔ اگر اپنے آپ کو چھٹے آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ بخت اور دولت اور نیکی پائے گا اور اگر اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے اور دروازہ بند پائے تو دلیل ہے کہ اس کے کام کسی بزرگ مرد کی وجہ سے بستہ ہوجائیں گے اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگاہ نہیں کرسکا ہے اور سر نیچے ڈالا ہواہے تو دلیل ہے کہ بزرگ مرد کے دیدار سے علیحدہ ہوگا۔ اگر دیکھے کہ فرشتے آسمان سے اتر کر اس کے پاس سے گزرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر علم وحکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو آسمان پر دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور اس میں دنیا کی عزت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان کی فضا میں اڑتاہے ؎تو دلیل ہے کہ نعمت اور برکت کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سیدھا اڑتا جاتاہے تاکہ آسمان پر پہنچے تو دلیل ہے کہ نقصان اور رنج دیکھے گا۔
اگر دیکھے کہ آسمان پر اس نیت سے گیا ہے کہ پھر زمین پر نہ آئے گا تو دلیل ہے کہ بزرگی اور بادشاہی پائے گا،اور بڑا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بانگ اور آواز سنتاہے تو خیر اور سلامتی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آسمان سے کوئی پرندہ اس کے ساتھ بات کرتاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خوش و خرم ۱۱۴؎رہے گا۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان پر عمارت بناتاہے جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور اگر دیکھے کہ دنیا کی بنیاد کی طرح اینٹ اور مٹی اور گچ اور اینٹوں سے آسمان پر عمارت بناتاہے تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا دنیا میں مغرور ہوگا اور اگر دیکھے کہ آسمان سے بارش کی طرح شہد برستاہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خیر ونعمت اور غنیمت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خاک برستی ہے۔ اگر تھوڑی برسی ہے تو نیکی ہے اور اگر بہت برسی ہے تو بری ہے۔
اگر دیکھے کہ آسمان سے بچھویا سانپ یا پتھر برستے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں عذاب خدا نازل ہوگا اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو آسمان پر لٹکادیا ہے تو دلیل ہے کہاس کا مرتبہ بلند ہوگا۔
جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے ساتویں آسمانپر گیاہے۔ ایسی جگہ کو جہااں وہم بھی نہیں اسکتا اور نیچے نہیں آیا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے اور انجام اچھا ہے اور اگر خواب دیکھنے والا نیک اور صالح ہے اور اگر دیکھے کہ نیچے اتر آیا ہے تو دلیل ہے کہ راہ دین میں زاہد اور پرہیز گار ہوگا اور اگر صاحب خواب نیک اور پرہیز گار نہیں ہے تو دلیل ہے کہ گناہوں سے توبہ کرے گا یا ہلاک ہوگا۔
اگر دیکھے کہ آسمان سے زمین پر آیاا تو دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے ہلاکت تک پہنچے گا اور پھر صحت و شفا پائے گا۔
گر دیکھے کہ آسمان اور زمین کے درمیان بنیاد قبے یا محل جیسی ہے اور پتھر یا اینٹ کی نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب علم و عمل میں مغرو ہوگا اور اگر دیکھے کہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال کی دعاقبول ہوگی اور بارش بہت ہوگی اور پانی وافرہوںگے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:
فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡهَمِرٍ ۔ وَّفَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُيُوۡنًا فَالۡتَقَى الۡمَآءُ عَلٰٓى اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَۚ(القمر 11،12)
”ہم نے آسمان کے دروازے موسلادھار پانی سے کھولے اور زمین کے چشمے پھوٹے ۔ امر اندازہ کیے ہوئے کے مطابق پانی جمع ہوگیا ۔‘‘
اگر دیکھے کہ آسمان کی طرف سے کوئی ایک دروازہ اس کے واسطے یا اس ملک کے لوگوں کے واسطے کھولا گیا ہے تو لوگوں کی خیر اور نعمت پر دلیل ہے ۔ خاص کر اس کے دوستوں میں زیادہ تر اثر خیر ظاہر ہوگا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر سے گر پڑا ہے تو یہ خدائے تعالیٰ کے غصہ کی دلیل ہے۔
حضرت امام جعفر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان کو سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر وصلاح اور امن ہوگا اور اگر سفید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور بیماری ہوگی اور اگر آسمان کو سرخ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں جنگ اور خونریزی ہوگی اور اگر دیکھے کہ آسمان سیاہ ہے تو اس امر کی دلیل ہے تو اس ملک میں فتنہ عظیم برپا ہوگا، اور اگر دیکھے کہ آسمان معمول سے زیادہ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین میں روشنی حاصل ہوگی۔
اگرد یکھے کہ اس کے برابر آسمان کا دروازہ کھلا ہے تو دلیل ہے کہ خیر اور روزی کا دروازہ اس پر کھلے گا اور عالم اور حکیم ہوگا اور اس سے بہت سے لوگوں کو روزی پہنچے گی ،اور اگر آسمان میں سرخ نشان ستونوں جیسے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگوں کو نصرت حاصل ہوگی اور اگرگ دیکھے کہ وہ آسمان کی پرستش کرتاہے تو دلیل ہے کہ بے دین اور گمراہ ہوگا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آسمان سے پتھر بارش کی طرح آتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس موضع میں سخت عذاب پڑے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :
وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهَا حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ مَّنۡضُوۡدٍۙ (ھود )
”اور ہم نے ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسائے ۔‘‘
اور اگر دیکھے کہ آسمان سے گیہوں اور جو برستے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں رنگا رنگ کی بے قیاس نعمت اور امن اور کسب معاش لوگوں کو حاصل ہوگا۔