Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Dehleez dekhnay ki tabeer
خواب میں دہلیز (آستانہ) دیکھنے کی تعبیر
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کی دہلیز صاحب خانہ ہے اور نیچے کی دہلیز گھر کی صاحبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اوپر کی دہلیز گری اور خراب ہوئی تو دلیل ہے کہ گھر کا مالک مرے گا اور اگر گھر والا دیکھے کہ نیچے کی دہلیز گری یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی مرے گی۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر گھر والا خواب میں دیکھے کہ نیچے کی دہلیز یااوپرکی نئی بدلی ہے تو دلیل ہے کہ عورت وک طلاق دے کر دوسری عورت بدلے گا اور اگر اوپرکی دہلیزکو اکھیڑا تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو ہلاک کرے گا اور اگر دیکھے کہ اوپر کی اور نیچے کی دونوں دہلیز اکھیڑی ہیں تو دلیل ہے کہ گھر والا اور گھر والی دونوں مریں گے۔