Khwab mein Jhanda dekhnay ki tabeer
خواب میں جھنڈا(علم)دیکھنے کی تعبیر
جھنڈا خواب میں دانا مرد یا امام زاہد یا ایسا شخص ہے کہ جس کی لوگ تابعداری کرتے ہیں اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہے دلیل ہے کہ اسی قسم کے آدمی سے کہ جس کی اوپر تعریف ہوئی ہے آشناہوگا اور اس سے راحت پائے گا اور اگر دیکھے کہ جھنڈا اس کے ہاتھ سے گرا ہے یا کھو گیاہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ جھنڈے کا خواب میں دیکھنا سفر پر دلیل ہے اگردیکھے کہ اس کو لوگوں نے جھنڈا دیا ہے یا اس کے پاس لشکر جمع ہواہے دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا خاص کرجھنڈا اگر سفید یا سبز ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑا سفید جھنڈا ہے دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بزرگ مالدار شخص سے ہوگی اور اس سے خیر ومنفعت پائے گا اوراگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز جھنڈا ہے دلیل ہے کہ زاہد اور دیندار ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیاہ جھنڈا ہے دلیل ہے کہ قاضی یا خطیب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں جھنڈے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔
- سردار
- سفر
- مرتبہ
- اچھے حالات