Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Kotwal dekhnay ki tabeer

خواب میں کوتوال کو دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر دیکھے کہ کوتوال کے ساتھ نیک لوگ ہیں دلیل ہے کہ اس کو خیر ومنفعت حاصل ہوگی اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو شرارت اور نقصان پر دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کو پکڑا ہے اور نقصان پہنچایاہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے ملازموں سے رنج اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کوتوال سے ملامت نہیں پہنچتی ہے توخیر اور نیکی پر دلیل ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے اگر دیکھے کہ کوتوال نے اس کے کپڑے اتارے ہیں یا اس کو قید خانے میں ڈالا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کو بادشاہ کے آدمیوں سے نقصان پہنچے گا اور بے حرمتی دیکھے گا۔

اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ کوتوال کے پاس سے بھاگ گیاہے اور کوئی اس کو نہیں پکڑ سکا ہے دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا رنج پہنچے گا۔

Khwab mein kotwal kay sath naik loog dekhnay ki tabeer.

Kotwal Ka pakarna dekhnay ki tabeer.

Khwab mein Kotwal Ka qiad khanay main dalna dekhnay ki tabeer.

Kotwal kay paas say baagh jana dekhnay ki tabeer.

Related Articles

Back to top button