Tabeer ur Royaتعبیر الرویا

Khwab mein Kutta dekhnay ki tabeer

خواب میں کتا (سگ) دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا کمینہ اور مہربان دشمن ہے اور سیاہ کتا عرب میں سے دشمن ہے اور سفید کتا عجم میں سے دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ دشمن سے تکلیف اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کتے کے منہ کے تھوک سے آلودہ ہوگیاہے دلیل ہے کہ دشمن کی بات سے خستہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس کاکپڑا پھاڑا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگیا۔

اور اگرد یکھے کہ اس نے کتے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ دشمن کو دفع کرے گا اور اگر دیکھے کہ کتے کو روٹی دی ہے دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہوگی۔اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے نزدیک ہواہے دلیل ہے کہ دشمن اس میں لالچ کرے گا اور اگر دیکھے کہ کتے نے اس پر تکبر کی ہے دلیل ہے کہ کمینے دشمن پر بھروسہ کرے گا۔اوراگر دیکھے کہ کتیا کا دودھ پیاہے دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ کتا اسا سیے بھاگا ہے دلیل ہے کہ پر خطر دشمن ہوگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کتیا اس کے گھر میں آئی ہے دلیل ہے کہ کم ہمت اور کمینی عورت سے شادی کرے گا۔

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شکاری کتا ظاہر دشمن ہے اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کے ذریعہ شکار کرتاہے دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے جو دانشمندی کادعویٰ کرتاہے خیر پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ شکاری کتے کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ وراثت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شکاری کتا اس سے دور ہوگیاہے دلیل ہے کہ بامنفعت دشمن سے جدا ہوگا۔

حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتا دیکھنا چار وجہ پر ہے:

  1. دشمن
  2. لالچی بادشاہ
  3. دانش مند
  4. چغل خور آدمی

Khwab mein kala kutta dekhna ki tabeer

Khwab mein safed kutta dekhna ki tabeer

Khwab mein ghar mein kutta dekhna

Khwab mein kutta piche lagna ki tabeer

Khwab mein safed kutta dekhna ki tabeer

Khwab mein kutte ka hamla karna

Related Articles

Back to top button