Tabeer ur Royaتعبیر الرویا
Khwab mein Shadi dekhnay ki tabeer
خواب میں شادی (عروسی) دیکھنے کی تعبیر
عروسی ، شادی ، دلہن دلانا ،حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتاہے دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہوجائے گی۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تومصیبت پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیاہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے۔